اسلام آباد (روزنامہ قوم انٹرنیشنل)اسلام آباد میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں این اے 53 کی امید وارعاصمہ ملک نے اسلام آباد کے سینئر صحافیوں کے وفد سے ملاقات کی ملاقات میں عاصمہ ملک نے کہا کہ اسلام اباد کے بیٹے اور بیٹیاں اٹھ کھڑے ہوں۔ آج اسلام اباد کو اپ کی ضرورت ہے۔
آئیں سیاسی وابستگی اور زاتی مفاد کو بھول کر اسلام اباد کی بات کریں سلام اباد کی تاریخ میں پہلی بار اسلام اباد کی ایک بیٹی اپنے علاقے کے مسائل اور ترقی کا واضع طریقہ کار لے کر سامنے ائی ہے۔
میری طرح آپ بھی اسلام اباد کا ساتھ دیں۔میں ہار نہیں مانو گی اس موقع عاصمہ ملک نے اپنا منشور پیش کرتے ہوئے کہا کہ
مجھےاسلام اباد کا تعلیمی نظام ٹھیک کرنا ھے۔
مجھے اسلام اباد کے ہسپتالوں کا نظام ٹھیک کرنا ھے۔
مجھے اسلام اباد کے تھانوں کا نظام ٹھیک کرنا ھے۔
مجھے اسلام اباد کی زمینوں کے متاثر ین اور الاٹمنٹ کا نظام ٹھیک کرنا ھے۔
مجھے اسلام اباد کے سکولوں سے باہر بیٹھے 60 ہزار بچوں کو سکول کی راہ دیکھانی ھے۔
مجھے اسلام اباد کے 3 لاکھ بےروزگار شہریوں کو روزگار دلانا ھے۔
مجھے اسلام اباد میں سیاحت کا نظام متعارف کروانا ھے۔
مجھے اسلام اباد میں نوجوانوں کے لئے نئے کاروبار متعارف کروانے ھیں۔
مجھے اسلام اباد کو دھرنوں اور احتجاج کی فضا سے پاک کرنا ھے۔
مجھے اسلام اباد کے 9 لاکھ دیہی علاقے کے رہائشیوں کا ہاتھ تھامنا ھے۔
مجھے اسلام اباد کی ہر بیٹی کو تعلیم اور شعور کے زریعے طاقت ور بنانا ھے۔
مجھے اسلام اباد کے بچوں کو خوراک کی کمی سے محفوظ رکھنا ھے۔
مجھے اسلام اباد میں ایڈوانس ایگریکلچرل متعارف کروانا ھے۔
مجھے اسلام اباد میں برابر حقوق کا نظام متعارف کروانا ھے۔
بس مجھے اسلام اباد کو دنیا کا بہترین کیپٹل بنانا ھے۔ جس کےلئے اسلام اباد کے ہر شہری کا ساتھ چاہیے اس موقع پر تحریک اسلام آباد کے قائدین بھی موجود تھے







