اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے شرح سود میں اضافہ مسترد کر دیااور مطالبہ کیا ہے کہ شر ح سود میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔ نے اپنےایک بیان میں کہا کہ شرح سود 20 فیصد کرنا صنعتی فروغ میں رکاوٹ بنے گا، شرح سود میں اضافے سے معیشت جام ہونے کا خدشہ ہے، کاروبار کرنے کیلئے لاگت بڑھانے کی کوشش معیشت میں رکاوٹ پیدا کرے گی،
شرح سود میں 3 فیصد اضافے سے معیشت مزید تباہی کی طرف بڑھے گی، صدر اسلام آباد چیمبرنے کہاکہ شرح سود میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے کاری ضرب ہوگا، شرح سود میں 3 فیصد اضافے سے مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہوگا، پیداواری لاگت میں اضافہ انڈسٹری کیلئے تباہ کن ہے، آئی ایم ایف معاہدے کیلیے حکومت کوئی درمیانی راستہ نکالے، کاروباری برادری کو حکومتی مشکلات کا اندازہ ہے، حکومت تمام چیمبرز کو اعتماد میں لے کر پالیسیاں تشکیل دے،







