ایران اور اسرائیل میں شدید جنگ، درجنوں ہلاکتیں، تباہی کا سلسلہ جاری

تہران / یروشلم : — ایران نے اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کرتے ہوئے تقریباً 100 بیلسٹک میزائل داغے، جس سے وسطی اسرائیل میں بجلی بند ہوگئی اور حیفہ میں آگ بھڑک اٹھی۔ تازہ حملوں میں 7 اسرائیلی ہلاک اور 67 زخمی ہو گئے۔ تل ابیب میں امریکی سفارتخانہ بھی معمولی متاثر ہوا ہے۔

جوابی کارروائی میں اسرائیل نے تہران، مشہد اور دیگر ایرانی شہروں میں 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں وزارت دفاع، ایندھن ذخائر، اور جوہری تنصیبات شامل ہیں۔ اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف محمد کاظمی، ان کے نائب اور جنرل محسن باقری شہید ہو گئے۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 224 افراد شہید ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ ایرانی رہنماؤں نے جوابی کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جنگ میں شدت کے آثار نمایاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں