راولپنڈی ٹیسٹ: بابر اعظم پھر ناکام، پاکستان کے 212 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ

راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گر گئی، اوپنر امام الحق 17 رنز بنا کر آصف اسپنر ہارمر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

امام الحق کے بعد 57 رنز بنانے والے عبداللہ شفیق بھی ہارمر کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان شان مسعود نے بھی شاندار نصف سنچری سکور کر لی۔

چوتھے نمبر پر آنے والے بابر اعظم پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور جنوبی افریقہ کا ری ویو ضائع ہونے کے بعد مہاراج کی اگلی ہی گیند پر سلی مڈ آف پر کھڑے ٹونی ڈی زورزی نے شاندار کیچ لے کر انہیں پویلین کی راہ دکھا دی، وہ صرف 16 رنز سکور کر سکے۔

چائے کے وقفے تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا لئے۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر قومی کپتان شان مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچ تھوڑی سی خشک لگ رہی ہے لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ یہ کیسے کھیلے گی اور ہم نے یہاں کافی عرصے سے نہیں کھیلا، اس لیے بہتر ہے کہ پہلے بیٹنگ کریں۔

مہمان ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور ٹیسٹ کی پہلی اننگز سے کافی سبق سیکھا ہے، دوسرے میچ میں ویان ملڈر اور سبرین کی جگہ مارکو جینسن اور کیشو مہاراج کو شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں